شوبز

کترینہ نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

پوسٹر میں کترینہ نے گہرے نیلے رنگ کی پتلون اور شرٹ پہنی ہوئی ہے

ممبئی(آوز نیوز)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی آنے والی فلم فون بھوت کا پوسٹر شیئر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی پہلی فلم فون بھوت کا پوسٹر آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

پوسٹر میں کترینہ نے گہرے نیلے رنگ کی پتلون اور شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر انسانی ڈھانچہ بنا ہوا ہے۔کترینہ کے ساتھ ہی صوفے پر ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس انسانی ڈھانچوں کی ڈمی بھی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کترینہ نے ٹیزر بھی شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ایک بھیانک کامیڈی آنے والی ہے۔

اداکارہ سارہ علی اور جھانوی کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

دیکھتے رہنا،فون بھوت۔اس فلم میں کترینہ کے ساتھ پہلی مرتبہ نئے اداکار ایشان کھتر اور سدھانت چترویدی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا ہے۔

کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی معوف اداکارہ کترینہ نے اداکار وکی سے شادی کی ہے۔

Phone Bhoot Movies Latest News in Urdu Showbiz news in Urdu | Phone Bhoot Official Trailer 51 Interesting facts |Katrina Kaif, Ishaan Khatter ,Siddhant Chaturvedi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button