شوبز

دو شادیوں کی حمایت پر راکھی ساونت نے عرفی جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ’دو شادیوں‘ کی حمایت پر انفلوئنسر عرفی جاوید کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرفی جاوید نے کچھ عرصہ قبل ’او ٹی ٹی بگ باس3‘ کے امیدوار ارمان ملک کی دو شادیوں پر ان کی کھلی حمایت کی تھی۔ راکھی ساونت نے عرفی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کچھ بھی کمنٹ کرتی رہتی ہیں، اگر عرفی کے ساتھ ایسا ہوتا تو وہ برداشت نہ کرتیں۔

شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے، مداح حیران

انہوں نے لکھا کہ اگر عرفی کا شوہر دوسری بیوی لاتا تو عرفی اسے کبھی برداشت نہیں کرتی۔ یہ بھی پڑھیں : بولڈ اداکارہ عرفی جاوید اپنے بالی وڈ فلمی ڈیبیو کیلئے تیار یہ بھی پڑھیں : نازیبا لباس پہننے پر عرفی جاوید کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا راکھی ساونت نے لکھا کہ شوہر کی دوسری شادی پر عرفی نہ صرف شوہر بلکہ دوسری بیوی سے بھی جھگڑا کرتی اور جیل میں پہنچ جاتی۔

انہوں نے عرفی جاوید کو مشورہ دیا کہ انہیں شادی کا تجربہ نہیں ہے اس لئے انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

Rakhi Sawant took Arfi Javed for supporting two marriages.Showbiz Newz in Urdu.Urfi Javed’s COVERS her upper body with horn shaped outfit | Rakhi Sawant TALKS about marriage

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button