شوبز

راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنے قریبی دوست جیکی بھگنانی سے شادی کے بارے میں اٹھنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (آوازنیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق راکل پریت سنگھ اور ان کے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی ایک ساتھ ممبئی میں دیوالی کی پارٹی میں دیکھے گئے۔

جہاں فوٹوگرافرز کی جانب سے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ سب کو پتا چل گیا۔اس کے جواب میں راکل پریت سنگھ نے کہا کہ کیا سب بکواس ہے‘۔

سعودی عرب کی سبزاورنیلی ہائیڈروجن پیدا بنانے کی کوششیں جاری

تاہم دیوالی کی پارٹی سے قبل تصاویر بنواتے وقت راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کافی خوش گوار موڈ میں دکھائی دیے تھے اور اس سوال کے جواب کے بعد بھی دونوں مسکراتے ہوئے نظر آئے تھے۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 2023 میں شادی کرنے والے ہیں تاہم راکل پریت سنگھ کے اس جواب کے بعد یہ بات سچ ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

Rakul Preet Singh Latest News | Bollywood News in Urdu | Rakul Preet Singh Breaks Her Silence on Rumors about Her Marriage with Jackky Bhagnani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button