شوبز

جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست

مخصوص طبقہ ہماری مذہبی اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، وکیل درخواست گزار

پشاور (آوازنیوز) پشاور ہائیکورٹ نے متنازع فلم جوائے لینڈ پر پابندی لگانے کی درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں فلم جوائے لینڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

سارہ علی خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ مخصوص طبقہ ہمارے مذہبی اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، فلم میں جو کچھ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے

وہ اسلامی اقدار اور آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے، فلم کو پاکستان میں دیکھانے پر پابندی لگائی جائے، پاکستان میں اس فلم کو سوشل میڈیا ایپس سے ہٹایا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

Request For Ban On Joyland | Showbiz News in Urdu | JOYLAND UNBANNED | WHY? | 18+ only!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button