رشی کپور شوٹنگ کے دوران اچھا سلوک نہیں کرتے تھے، نانا پاٹیکر
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئیر اداکار نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ آنجہانی رشی کپورکا فلم کی شوٹنگ کے دوران سلوک اچھا نہیں ہوتا تھا۔
نانا پاٹیکر نے ایک فلم کی پروموشن تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رشی کپور کے ساتھ 1995 میں ایک فلم میں کام کیا۔
بالی ووڈ اسٹارز کی بیویاں انتقال میں جاکر بھی کپڑوں، فیشن کی باتیں کرتی ہیں، کرن جوہر
رشی کپور کا شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہوتا تھا۔ وہ بہت جلد غصے میں آجاتے تھے۔ میں نے ایک سین کی دوبارہ شوٹ کروانے کو کہا تو انہوں نے مجھے گالیاں دیں اور ڈائریکٹر کو کہا کہ اس کو یہاں سے لے جاؤ۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ رشی کپور لڑائی کے سین کی شوٹنگ میں ایک مرتبہ کے بعد دوبارہ سین شوٹ کروانے سے صاف انکار کردیتے تھے۔
رشی کپور کا اپنا ایک مزاج تھا اور وہ غصے کے تیز تھے۔باربار سین شوٹ کروانے سے وہ بپھر جاتے تھے اور لگتا تھا کہ اب وہ اٹھ کر ماریں گے۔
رشی کپورسے سیٹ کے باہر پھر ایک تعلق بن گیا تھا اور دوستی ہوگئی تھی۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور اپنے زمانے کے سپر اسٹار تھے۔
رشی کپور 2020 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کے بیٹے رنیپر کپور بھی بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں۔