پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ صباقمر کا خصوصی انٹرویو
ودیا بالن نے مجھے بھارت سے خصوصی طور پر کال کی تھی اور میرے کام کو سراہا تھا
صبا قمر کا کہنا ہے کہ بھارت کی صفِ اول کی اداکارائیں بھی ا±ن کی اداکاری کی مداح ہیں۔صبا نے اس بات کا انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’جب انہوں نے بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ سائن کی تھی، ان کا اس وقت ماننا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا سب سے خراب پروجیکٹ ہونے والا ہے کیوں کہ ن کے مدِ مقابل معروف منجھے ہوئے اداکار عرفان خان تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھارتی فلم ’ ہندی میڈیم‘ کر لی تو مجھے بہت پذیرائی ملی، اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔ نیتو سنگھ نے میرا ہر ڈرامہ دیکھ رکھا ہے۔
صبا قمر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ان کے کام کی امریتا سنگھ اور ودیا بالن نے بھی بھرپور تعریف کی۔انہوں نے بتایا کہ ودیا بالن نے مجھے بھارت سے خصوصی طور پر کال کی تھی اور میرے کام کو سراہا تھا۔
وہ الگ بات ہے کہ پاکستانی اداکار مجھے مغرور سمجھتے ہیں آخر میرا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے میں نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں مرکزی کردارادا کیا ہے اور اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی۔
شاہ رخ خان کے گھر کی نام کی تختی بدل گئی
پاکستانی بہت سے ساتھی اداکار انہیں مغرور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کے دوان الگ وینیٹی وین کا مطالبہ کرتی ہیں اور کسی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے تو وہ اس دوران کوئی بدمزگی یا لڑائی نہیں چاہتی جو کاسٹ اور عملے کے تعلقات خراب کرے اور بالآخر فلم کے حتمی مراحل کو متاثر کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات اکثر ساتھی فنکار نہیں سمجھتے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ یہ بات جلد سمجھ جائیں گے۔ صبا کا کہنا تھا۔
کہ وہ الگ وینیٹی وین کا مطابلہ اسی لیے بھی کرتی ہیں کیونکہ پورے تسلسل اور توجہ کے ساتھ اپنی اسکرپٹ پر دھیان دیں سکیں۔ اس لیے وہ ساتھی اداکاروں سے فضول گپ شپ میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی ہیں ۔
Saba Qamar Interview in TV Shows Entertainment News in Urdu Video