شوبز

شوہر کو تحفہ دینا نہیں، ان سے لینا چاہیے، صدف کنول

بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے، انٹرویو

لاہور(آن لائن)معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف شوبز جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شرکت کی ۔ انٹرویو کے دوران شہروز سبزواری نے کہا کہ ان کی جانب سے صدف کودیا گیا پہلا تحفہ انہیں بہت اچھی طرح سے یاد ہے کیوں کہ وہ میری جیب پر کافی بھاری پڑا تھا، وہ ایک برانڈڈ چمڑے کا بیگ تھا۔

اس دوران صدف کنول نے بتایا کہ شہروز انہیں ایک گھڑی بھی بطور تحفہ دے چکے ہیں۔دوسری جانب صدف کنول نے کہا کہ انہوں نے آج تک شہروز سبزواری کو کوئی تحفہ نہیں دیا ہے۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے علاوہ شہروز کو کچھ تحفہ نہیں دیا۔صدف نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ انہوں نے شہروز کو پرفیوم، گلاسز یا پھر کوئی اسپیکر دیے ہوں گے۔

ریڑھ کی ہڈی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے بچپن میں ڈانس سے منع کر دیا تھا، ہریتک روشن

صدف کنول کا میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف گفٹ لینا چاہیے، بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے۔

Sadaf Kanwal News in Urdu | Showbiz News in Urdu | In my opinion, the status of husband should be higher | Sadaf Kanwal | 7 se 8 | SAMAA TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button