شوبز

ہالی ووڈ سے پراجیکٹ کی پیش کش ہوچکی ہے ، سجل علی

لاہور (آواز نیوز) اداکارہ سجل علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ سے فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ

آفر کو قبول نہ کرسکیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سجل علی نے بتایا کہ ہالی ووڈ کے ایک بڑے پراجیکٹ کے لیے مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا، فلم کی کہانی کافی دلچسپ تھی لیکن اس میں ایک بولڈ سین تھا جسے میں نہیں کر سکتی تھی۔

پریتی زنٹا نے اپنے نام سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

سجل کا کہنا تھا کہ اگر میں کسی طرح وہ سین عکسبند کروا بھی دیتی تو میرے مداح اور ملک کے لوگ ہمیشہ مجھے اس سین سے منسلک کرتے اور میں یوں انہیں مایوس نہیں کرنا چاہتی تھی۔

سجل کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان میں کیا جانے والا کام دیکھ کر بھارت میں منتخب کیا گیا جب کہ پاکستانی انڈسٹری میں مجھے بالی ووڈ میں کام کی وجہ سے عزت دی جانے لگی، نہ جانے ہم اپنے ٹیلنٹ کو کب اہمیت دیں گے۔

Sajal Ali a Project From Hollywood.Showbiz News in Urdu.Sajal Ali New Project in Hollywood.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button