شوبز

سجل علی کے مداحوں کی احد رضا میر پر تنقید

لاہور (آواز نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کے مداحوں نے ان کے شوہر، اداکار احد رضا میر اور ان کی فیملی پر تنقید کی ہے۔احد رضا میر کی اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں لی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

وائرل ہونے والی ان تصاویر میں احد رضامیر کو اپنے والدین، بھائی اور ایک دوست کے ہمراہ دیکھا جاسکتاہے۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ’یہ فیملی سجل جیسے ہیرے کی حقدار نہیں تھی‘۔صارف نے مزید لکھا کہ’ بہت انا پرست فیملی ہے، یہ لوگ سجل کی پوسٹس کو لائیک تک نہیں کرتے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ عجیب بات ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی سجل کو ان کی فلم کےلئے سپورٹ نہیں کیا‘۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’احد بہت خوش قسمت تھے کہ انہیں سجل ملی لیکن انہوں نے قدر نہیں کی، جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیں‘۔ یہاں تک کہ ایک صارف نے تو سجل کی حمایت میں ایک مختصر نوٹ لکھ دیا کہ’سجل اور احد کے درمیان کچھ تو گڑبڑچل رہی ہے‘۔

Sajal Ali latest news in urdu Youtube Video

صارف نے مزید لکھا کہ کہ’ اسے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے کہ احد، سجل کے کسی پروجیکٹ کی حمایت نہیں کر رہے، لگتا ہے کہ سجل اب احد کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی اور بڑے اور نامور پروڈکشن ہاو¿سز کے پراجیکٹس حاصل کرنا چاہتی ہیں اور دوسری جانب احد کو اب کوئی اچھا پروجیکٹ نہیں مل رہا‘۔

صارف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’سجل طویل عرصے سے انڈسٹری کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، احد اور سجل کی آن سکرین کیمسٹری بے شک بہت اچھی تھی لیکن احد کو سجل سے شہرت ملی ہے۔

سائنو ویک اومیکرون کے خلاف ویکسین کا نیا ورژن پیش کرنے کیلئے تیار ہوگئی

لیکن اب وقت ہے کہ احد اپنے آپ کو دوسری نامور ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ کام کرکے اکیلے ثابت کریں‘۔آخر میں صارف نے لکھا کہ’اسے سجل کے لیے بہت برا محسوس ہورہا ہے‘۔

Back to top button