شوبز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ڈینگی بخار میں مبتلا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ڈینگی بخار سے ایک ہفتے میں صحت یاب ہو کر گھر سے باہر نکل آئے

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان ڈینگی بخار سے ایک ہفتے میں صحت یاب ہو کر گھر سے باہر نکل آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے اپنے بہنوئی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تو وہاں موجود مہمان اور مداح ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

تقریب میں میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان سے طبیعت سے متعلق پوچھا جس پر سلمان خان نے ہاتھ سے اشار ہ کر کے بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔گزشتہ ہفتے 56 سالہ اداکار کے منیجر نے بتایا تھا کہ سلمان خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان گزشتہ ہفتے ڈینگی کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے رئیلٹی گیم شو بگ باس 16 کی میزبانی سے رخصت طلب کر لی تھی۔

Salman Khan Latest News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Naya Saudi Arab | Salman Khan Kay Concert Kay Charchy | Arab Countries Ka Naya Janam

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button