شوبز

مجھے ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا،اداکار شان شاہد

لاہور(آواز نیوز)لالی ووڈ کے سپر اسٹار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

شان شاہد نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کیں جن میں سے پہلی تصویر میں انہیں پنجاب پولیس سے بات کرتے ہوئے

دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اگلی تصویر میں وہ گاڑی میں بیٹھے ہیں اور دکھایا گیا ہے کہ اداکار نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 2 گھنٹے تک اپنا ووٹ تلاش کرنے کے باجوود بھی میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں بالآخر وہاں پہنچا جہاں میرا ووٹ رجسٹرڈ تھا۔

شان شاہد نے مزید کہا ہے کہ 4 بج کر 50 منٹ پر مجھے ووٹ ڈالنے کے حق سے روک دیا گیا۔

رنبیر اور عالیہ کی نئی فلم کا گانا کیسریا پاکستانی گانے کا چربہ نکلا

اداکار نے یہ بھی کہا ہے کہ پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا، یہ ہے عوام کے ووٹ کی اصل قیمت 5 منٹ۔

Shaan Shahid Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Shaan shahid Stopped to Vote PTI | Important details

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button