شوبز

ٹی وی میں مجھے عمر سے زیادہ دکھائے جانے پر آج بھی غصہ آتا ہے:شگفتہ اعجاز

لاہور (آواز نیوز) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں مکمل طور پر آنے سے قبل انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایئرہوسٹس تھیں۔

شگفتہ اعجاز نے اٹھارہ سال کی عمر میں1989 میں پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہونے والے جانگلوس سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنی عمر پر وضاحت کی اور کہا کہ وہ 52 سال کی ہو چکی ہیں اور وکی پیڈیا پر ان کی عمر غلط لکھی ہوئی ہے۔

شگفتہ اعجاز نے شکوہ کیا کہ ٹی وی پر ماضی میں انہیں اس طرح دکھایا جاتا تھا کہ وہ زائد العمر لگتی تھیں اور اس وقت انہیں اس بات پر غصہ آتا تھا۔

بھارتی پنجابی فلم ” جنہے لہور نئیں ویکھیا“ کی شوٹنگ لاہور میں ہو گی

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر انہیں کم عمری میں اچھے اور ماں بننے کے کرداروں کی وجہ سے زائد العمر دکھایا جاتا تھا اور وہ کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھیں۔

Shagufta Ejaz News in Urdu | Lollywood News in Urdu | I Was Pregnant When My Husband Divorced Me | Shagufta Ejaz Gets Emotional In Interview | SB2G

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button