شوبز

شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد نیا خوبصورت نام دیدیا

ممبئی (آوازنیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد ایک نیا خوبصورت نام دے دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کےلئے ایک سیشن رکھا، جس میں اداکار نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات بھی دیے۔

اداکار سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران ایک سوال کیا کہ عالیہ بھٹ آپ کو ’SRK‘ کی بجائے صرف ’SR‘ کیوں بلاتی ہیں ؟

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’SR‘ کا مطلب پیارا اور رومانوی ہوسکتا ہے یا شاید سینئر اور قابل احترام یا پھر شاید صرف شاہ رخ بھی ہوسکتا ہے۔شاہ رخ خان کی مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سامنے آنے والی کنفیوڑن کو عالیہ بھٹ نے خود ہی دور کردیا۔

فلم ’پٹھان‘ پر بھارتی سینسر بورڈ بی جے پی کا مطالبہ ماننے کے لئے آمادہ

عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان اور ان کے مداح کی اس گفتگو کا حصّہ بنتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو’SR‘ اس لیے کہتی ہوں کیونکہ آپ بہت پیارے اور قابلِ احترام ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن اب 25 جنوری سے میں آپ کو پٹھان کہہ کر بلاﺅں گی۔جس پر شاہ رخ خان نے جواب میں لکھا کہ ٹھیک ہے چھوٹی، اور اب میں تمہیں ’اماں بھٹ کپور‘ کہوں گا!

Shah Rukh Khan Nick Name By Alia Bhatt | Showbiz Urdu News | Alia Bhatt and Shah Rukh Khan share new nicknames for each other: deets inside .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button