شوبز

کنگ خان اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے

سعودی عرب جائیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی آئندہ ماہ نئی فلم ’ڈنکی‘کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے

ممبئی(آوازنیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دیوالی سے پہلے فلم ’ڈنکی‘ کی ممبئی میں 1 یا 2 دن تک شوٹنگ کی جائے گی ۔

جس کے بعد شاہ رخ خان فلم کے ایک اہم شیڈول کے لیے نومبر کے آغاز میں سعودی عرب جائیں گے۔فلم ’ڈنکی‘ کی 10 سے 12 دن کی شوٹنگ سعودی عرب میں ہوگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے فلم کی یہ شوٹنگ دبئی میں کرنے کا ارادہ تھا لیکن اب اسے سعودی عرب میں منتقل کردیا ہے۔فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ اس سال اپریل میں ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں شروع ہوئی تھی

سلمان خان نےایک اور مشہور جوڑی کی شادی کرنے کی خبر سنا دی

جس کے بعد فلمساز راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان فلم کے بین الاقوامی شیڈول پر شوٹنگ کے لیے لندن اور بوڈاپیسٹ گئے تھے۔

یہ فلم متوقع طور پر اگلے سال 22 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Shahrukh Khan New Movie 2022 | Latest Bollywood News | Dunki Movie Shooting In Saudi Arabia #shorts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button