شوبز

انگریزی میں میری فلم کو ڈونکی پڑھا جائے گا

ڈونکی ہی صحیح تلفظ ہے: شاہ رخ خان

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انگریزی میں میری فلم کو ڈونکی پڑھا جائے گا، ڈونکی ہی صحیح تلفظ ہے۔

ایک شوبز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ بھارت میں ایک علاقے کے لوگ اسے ڈنکی کہتے ہیں، جیسے پنجابی ڈونکی کو ڈنکی کہتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ اس فلم میں ہمارے ملک کے بہترین فلمسازوں میں سے ایک راج کمار ہیرانی نے ہدایتکاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت عمدہ لکھاری ابھیجت جوشی نے اس کی سکرپٹ لکھی ہے، یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو واپس گھر آنا چاہتے ہیں، جب انہیں اس بات کا احساس ہوجائے کہ بس اب گھر سے بلاوا آرہا ہے۔

بالی ووڈ فلم سرکس میں دیپیکا پڈوکون کے رقص کی دھوم

کنگ خان کی نئی فلم ڈونکی اگلے سال دسمبر میں ریلیز ہوگی، یہ پہلی فلم ہے کہ جس میں انہوں نے راج کمار ہیرانی اور تاپسی پنوں کے ساتھ کام کیا ہے۔

Shahrukh Khan New Movie 2022 | Shahrukh Khan Movie Donkey | Bollywood Movie in Urdu | Dunki Official Trailer | Shahrukh Khan | Taapsee Pannu | Rajkumar Hirani | Srk News | Dunki Teaser

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button