شوبز

شاہ روخ خان کے گھر کے باہر لگی ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ روخ خان کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان کے ممبئی میں موجود گھر ’منت‘ کے باہر لگی نام کی تختی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس پر خوب تبصرے کئے جارہے ہیں۔

یوکرینی گلوکارہ کمالیہ نے پاکستانی گانوں پر پرفارم کر کے میلہ لوٹ لیا

اس تختی کی خاص بات یہ ہے کہ پہلے تو یہ سونے کی بنی ہوئی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے اور کہا جارہا ہے کہ اسے شاہ روخ خان کی اہلیہ گوری خان نے خود ڈیزائن کیا ہے۔

اس عالیشان بنگلے کے آئے دن سوشل میڈیا پر چرچے ہوتے رہتے ہیں رواں سال کے آغاز پر اس بارے میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ گوری خان اپنے گھر کے لئے ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ ڈیزائن کر رہی ہیں۔

Shahrukh Viral Diamond Nameplate | Showbiz News in Urdu | Shah Rukh Khan’s house Mannat gets a new DIAMOND-studded nameplate

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button