صوبے کے حقیقی فنکاروں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں :شائستہ صنم
منظور حسین کی بطور سیکریٹری کلچر تعیناتی کو قدر کی نکاہ سے دیکھتے ہیں، فنکار اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق برقراررکھیں ، کورکمیٹی کا اجلاس
کوئٹہ (آواز نیوز) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم (رجسٹرڈ ) بلوچستا ن کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن شائستہ صنم کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر ملک سعید احمد اعوان، آصف جہانگیر ، میر بہرام بلوچ، عرفان احمد قمبرانی ، رئیس عبدالرحمن ، مسکان ملک ، خالدحسین نے شرکت کی۔
اس موقع پر تنظیم کی مزید فعالیت سمیت فنکاروں کے مسائل کے حل اور ڈائریکٹرکلچر سے متعلق بات چیت کی گئی اور اس موقع پر سیکریٹری کلچر منظور حسین کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُسے خوش آئند قرار دیا ہے۔
اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ سیکریٹری کلچر حقیقی فنکاروں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کے فوری ازالہ کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں گے اجلاس میں کہاگیا کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے اُٹھائے جارہے ہر اچھے اقدمات میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم صوبے کے فنکاروں کی واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے اور بلاتفریق تمام فنکاروں کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے اور ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اجلاس میں مزید کہا گیا کہ صوبہ بھر کے فنکار اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق برقرار رکھیں۔