شوبز
شاہ رخ خان کا بیٹی سہانا کے ساتھ فلم کرنے سے انکار
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کے کنگ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کے کنگ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے انکار کے بعد ان کی فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
ہدایت کار سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی یتیم لڑکی کے گرد گھومتی تھی جسے شاہ رخ خان بچاتے ہیں۔
تاہم اب شاہ رخ خان کے انکار کے بعد یہ فلم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے یہ فیصلہ سہانا خان کی ڈیبیو فلم دی آرچیز پر ہونے والی تنقید کے باعث کیا ہے۔ شاہ رخ خان نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا جائے۔
فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان تعلقات کی خبریں زیرِ گردش