شوبز

شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے

شلپا شیٹی اور راج کندرا پر سونے کی سرمایہ کاری سے متعلق دھوکا دہی کے نئے الزامات عائد

ممبئی (آواز نیوز)بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی ان دنوں ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئیں ہیں تاہم یہ مشکل بھی انہیں قانون کی گرفت میں لے جا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر ممبئی میں دھوکا دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست گزار پرتھیوارج کوٹھاری کی جانب سے درخواست ممبئی سیشن کورٹ میں دی گئی تھی۔

ممبئی سیشن کورٹ کی جانب سے معاملے پر تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق شلپا شیٹھی اور راج کندرا اپنی کمپنی کے ذریعے ایک اسکیم متعارف کرائی گئی تھی، جس میں سرمایہ کاروں سے سونے کی سرمایہ کاری کے عوض زیادہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

والدین لندن رہتے ،میں روزگار کیلئے پاکستان آئی ہوں،کبریٰ خان

اسکیم ساتیوگ گولڈ میں مبینہ طور پر سرمایہ کاروں کو سونے کی ڈلیوری کے لیے فکس ریٹ دیے گئے تھے، جبکہ کوٹھاری کی جانب سے دعوے میں کہنا تھا وہ بھی اداکارہ اور ان کے شوہر کی اس اسکیم پر راضی ہو گئے تھے۔

شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی، جبکہ وقت پر اسکیم سے ملنے والے فائدے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔کوٹھاری کی جانب سے درخواست میں 90 لاکھ 38 ہزار 600 روپے بتائے گئے ہیں جو کہ سرمایہ کار نے شلپا شیٹھی کی اسکیم میں لگائے، جبکہ ساتھ ہی کوورنگ لیٹر بھی شئیر کیا، جس پر شلپا شیٹھی کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے۔

ممبئی پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ کے احکامات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے، اس حوالے سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل شلپا شیٹھی کے شوہرپر فحش فلمیں بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی تھی۔

Shilpa Shetty and her husband got into a big trouble.Showbiz News in Urdu.Shilpa Shetty appeals to Supreme court to move case to Mumbai in order to appeal against arrest warr

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button