راج سے زیادہ امیر لوگ مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، شلپا شیٹی
ممبئی(آواز نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے راج کندرا سے شادی پیسوں کے لئے نہیں کی ، راج سے زیادہ امیر لوگ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے پیسے کے لیے بزنس مین راج کندرا سے شادی نہیں کی، وہ خود ہمیشہ سے امیر رہی ہیں اور اب اپنے ریسٹورنٹ کی بدولت مزید امیر ہو گئی ہیں۔انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا ۔
گھر کی پروڈکشن میں سلمان کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟ ارباز نے بتادیا
کہ میں اس وقت بہت امیر تھی اور آج اس سے بھی زیادہ امیر ہوں، میں نے راج سے شادی اس لئے کی کیونکہ وہ اچھا لگا اور اگر وہ اچھا انسان نہ ہوتا تو میں نہ کرتی، اس سے زیادہ امیر لوگ بھی تھے جو شادی کے لئے مجھے منا رہے تھے۔
خیال رہے کہ ناقدین کی جانب سے اداکارہ پر اکثر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے پیسوں کے لئے معروف بزنس مین راج کندرا سے شادی کی تھی۔شلپا اور راج کندرا نے فروری 2009 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے دو بچے بھی ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔
Shilpa Shetty News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Why Shilpa Shetty Was Not Ready To Marry Raj Kundra