شوبز
سونم کپور کا بپاشا باسو کی بیٹی کیلئے سرپرائز گفٹ


سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کی طرف سے بپاشا باسو کے گھر ان کی بیٹی کے لیے خوبصورت تحائف بھیجے گئے
لاہور (آوازنیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے اداکارہ بپاشا باسو کے گھر ان کی بیٹی دیوی کے لیے خوبصورت تحائف بھیجے ہیں۔
بپاشا باسو نے اپنی انسٹا سٹوری پر بیٹی دیوی کےلئے آنند آہوجا اور سونم کپور کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا
انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونم کپور، آنند آہوجا اور ویو کا بہت شکریہ، دیوی کو یہ سارے تحائف بہت پسند آئے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بپاشا اور کرن کی بیٹی دیوی کےلئے کھلونوں سے بھری ہوئی دوٹوکریاں نظر آرہی ہیں، جنہیں گلابی اور سفید رنگ کے غباروں اور میچنگ ربن سے سجایا گیا ہے