شوبز

بھارتی ماڈل تانیا سنگھ کی خودکشی کیس میں تفتیش کیلئے کرکٹر طلب

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی پولیس نے انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر ابھیشیک شرما کو ماڈل تانیا سنگھ کی خودکشی کے کیس میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 فروری کی صبح 28 سالہ ماڈل تانیا سنگھ ریاست گجرات کے شہر سورت میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں ماڈل تانیا سنگھ اور کرکٹر ابھیشیک شرما کے درمیان دوستی کا انکشاف کیا ہے۔

مدیحہ رضوی بھی اداکارہ ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آگئیں

اس حوالے سے پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ماڈل کی واٹس ایپ چیٹس موصول ہوئی ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ تانیا سنگھ اور سن رائزرز حیدرآباد کے آل رانڈر ابھیشیک شرما کے درمیان دوستی تھی۔

پولیس کے مطابق کرکٹر ابھیشیک شرما نے تانیا سنگھ کا فون نمبر بلاک کردیا تھا اور جب ماڈل نے ان سے سوشل میڈیا پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کرکٹر نے ماڈل کے کسی بھی میسج کا جواب نہیں دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ اس واقعے کی مزید تفصیلات کرکٹر سے تفتیش کے دوران ہی معلوم ہوں گی۔

Tanya Singh News in Urdu.Showbiz News in Urdu.IPL Cricketer, Abhishek Sharma, Under Scanner in Model Tanya’s Suicide Case.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button