اداکارہ کی خودکشی: بی جے پی نے ’لو جہاد‘ کا نتیجہ قرار دیدیا
ممبئی( آوازنیوز) بالی وڈ کی اداکارہ تونیشا شرما کی خود کشی کو ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی نے ’لوجہاد‘ کا نتیجہ قرار دے دیا۔
دو روز قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے سیٹ پر خود کشی کرنے والی اداکارہ تونیشا شرما کے دوست اورساتھی اداکار شیزان خان کو اداکارہ کی والدہ کے الزامات کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کے وزیر گریش مہاجن نے ایک بار پھر مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تونیشا شرما کی خود کشی کو ’ لو جہاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کے خلاف سخت قانون لائیں گے اور تونیشا شرما کے خاندان کو انصاف دلائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ اس معاملے میں ’لو جہاد‘ کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب شیزان خان کی بہنوں شفق ناز اور فلک ناز کا جو خود بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں سوشل میڈیا پر بیان سامنے آ گیا۔
شیزان خان کی بہنوں نے میڈیا اور مداحوں سے مشکل وقت میں انہیں اور تونیشا کے خاندان کو تھوڑا وقت دینے کی اپیل کی۔ شیزان خان اور تونیشا شرما کا 15 روز قبل بریک اپ ہوا تھا۔ تونیشا شرما کے خاندان والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شیزان خان کی وجہ سے ذہنی دباو میں تھیں جو خود کشی کا سبب بنا۔
عاطف نے گانا روک کر فوٹوگرافر کی تصویر کھینچ ڈالی
شیزان خان نے پولیس کودئیے گئے بیان میں کہا کہ دونوں کا مختلف مذہب اور عمر کا فرق تعلق ٹوٹنے کی بڑی وجہ بنا۔ شیزان خان کو تحقیقات کے لیے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔