شوبز

زوہاب خان اور اداکارہ وانیہ ندیم رشتہءازدواج میں منسلک ہوگئے

لاہور(اآواز نیوز )بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار زوہاب خان اور ٹک ٹاکر و ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نکاح کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردشی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نوبیاہتا جوڑے نے نکاح کے اس پر مسرت موقع پر سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نکاح گزشتہ روز کراچی میں ہوا، جس میں ان اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

گردشی تصاویر اور ویڈیوز کے کمنٹس میں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ ابھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنی شادی کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں اگلے 3 مہینے یا 3 سال میں شادی کرسکتا ہوں، لیکن ابھی میری توجہ اپنا کیریئر اور ایک بزنس شروع کرنے پر ہے، اگر یہ کام میں اگلے 4 مہینے میں کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں تو میں 4 مہینے میں ہی شادی کر لوں گا، لیکن میں نے اپنے آپ کو 3 سال کا وقت دیا ہے تو 3 سال بعد شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

’ٹائی ٹینک‘ کے کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ 79 برس کی عمر میں چل بسے

اسی انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور ٹک ٹاکر اور اداکارہ وانیہ ندیم کی منگنی ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ زوہاب خان نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا،

انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عمر، دادی اور گھر والے، میں ماں اور وہ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، پرفیوم چوک، نہ کہو تم میرے نہیں اور عبداللہ پور کا دیوداس سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

ڈراموں کے علاوہ، زوہاب خان نے اینی میٹڈ فلم ‘3 بہادر’ میں بھی کام کیا اور وہ اپنے ریپ سانگ ‘مائی اسٹوری’ کے ذریعے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جبکہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

Wania Nadeem News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Zohab Khan and actress Vania Nadeem got married.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button