شوبز
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی
ممبئی (آواز نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق، راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ نے کترینہ اور وکی کی شادی کے حوالے سے میٹنگ کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔
Vicky Katrina marriage news latest news Youtube
ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہیں۔ وائرل نوٹس کے مطابق، میٹنگ میں کترینہ اور وکی کی شادی سے قبل امن و امان کو برقرار رکھنے، لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور شادی میں شرکت کرنے والی دیگر مشہور شخصیات کےلئے حفاظتی انتظامات کےلئے اقدامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔
سجل علی کے مداحوں کی احد رضا میر پر تنقید