ہنی سنگھ گرل فرینڈ نے گرل فرینڈ سے تعلقات ختم کر دئیے
ممبئی (آواز نیوز) بھارتی معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر، گلوکار، اور اداکار یو یو ہنی سنگھ نے ایک سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد گرل فرینڈ ٹینا تھاڈانی سے بھی بریک اپ کر لیا ہے۔
یو یو ہنی سنگھ نے سابقہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق کے محض تین ماہ بعد ہی نئی گرل فرینڈ بنا لی تھی جس کے ساتھ وہ گزشتہ ایک سال سے ڈیٹنگ میں مصروف تھے۔
مہوش حیات کی دبئی میں ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یو یو ہنی سنگھ نے اداکارہ و ماڈل ٹینا تھاڈانی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے اور دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔
یو یو ہنی سنگھ نے اس سال کے آغاز ہی میں ایک تقریب کے دوران ٹینا کو بطور اپنی پارٹنر متعارف کروایا تھا اور اب بریک اپ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئیں تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنی سنگھ بریک اپ سے متعلق بات کرتے ہوئے شرماتے نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ احباب کو اس بریک سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جبکہ جب ٹینا سے اس موضوع پر بات کرنے کے لیے میڈیا کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔