کشمیر

مقبوضہ کشمیر ‘بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبرمیں 20کشمیریوں کو شہید کیا

تلاشی اور محاصرے کی209 کار ر وائیوں کے دوران 66شہریوں جن میں بیشتر نوجوان ، کارکن اور طلبا شامل تھے کو گرفتار کرلیاگیا

سرینگر(آواز نیوز)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔

kashmiri newspaper in urdu
Kashmiri Newspaper in urdu

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض فوجیوں نے ان میں سے 8کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میںیا دوران حراست شہید کیا۔

kashmiri newspaper in urdu Youtube Video Link

اس دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے پرامن مظاہرین اور سوگواروںپر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم سے کم 18افراد زخمی ہوگئے ۔ مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی209 کار ر وائیوں کے دوران 66شہریوں جن میں بیشتر نوجوان ، کارکن اور طلبا شامل تھے کو گرفتار کرلیاگیا۔

پاکستان کو سائبر سکیورٹی ماہرین کی ضرورت ہے : ڈاکٹر عارف علوی

ان میں سے متعدد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا کالاقانون یو اے پی اے لاگو کردیاگیا ۔ان شہادتوں کے نتیجے میں تین خواتین بیوہ اورچھ بچے یتیم ہو گئے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ایک مکان کو نقصان بھی پہنچایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button