کشمیر

بھارت کشمیریوں کو خاموش کرنے کیلئے وحشیانہ تشدد کا استعمال کر رہا ہے: مشعال ملک

بھارت کشمیریوں کو خاموش کرنے کیلئے وحشیانہ اور غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک

اسلام آباد (آواز نیوز):انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیرکی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کشمیریوں کو خاموش کرنے کے لیے طرح طرح کے غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں لیکن بھارت سچائی کو دبانے میں ناکام ر ہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں اور صحافیوں کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے سخت قوانین کا استعمال کیا جا رہا ہے‘انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کوآگے بڑھ کرنئی دہلی کو مقبوضہ علاقے میں اس کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں: ڈاکٹر فائی

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مودی کی زیرقیادت حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے اور کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق قسمت کا فیصلہ کرنے دیں۔

مشعال ملک نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔

Mishal Malik News in Urdu | Latest Kashmir News in Urdu | Yasin Malik’s wife Mishal Malik says she will not give up | Exclusive interview – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button