حریم شاہ نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا
کراچی (آواز نیوز) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ذاتی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اِن کا 3 سال قبل بلال شاہ سے کراچی میں نکاح ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے مستقل طور پر ترکیہ میں رہائش اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کسی کے ڈر سے چھوڑ کر نہیں گئی ہیں، وہ ملک میں اب اِس وقت واپس آئیں گی جب وہ اپنی سیاسی جماعت بنا لیں گی۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ ادھر رہا جائے، پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، یہاں زندگی کی دیگر آسائشوں کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔
شاہ رخ خان کی فلم کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ، ساڑھے تین کروڑ سے زائد ویوز
پاکستان میں مشکل حالات کے سبب ملک چھوڑ کر باہر جانے والوں سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پاسپورٹ انتہائی کمزور ہے، نوجوان نسل ہر ممکن طور پر دوسرے ممالک میں جانا چاہتی ہے، جب لوگوں کو قانونی طور پر ویزے نہیں ملتے تو وہ غیر قانونی راستوں کو اختیار کر کے ملک سے باہر جانے کی راہ ڈھونڈتے ہیں۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال شوبز میں آنے کا ا±ن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔