شوبز

شاہ رخ خان کی فلم کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ، ساڑھے تین کروڑ سے زائد ویوز

ممبئی (آواز نیوز) سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا گیت ’زندہ بندہ‘ گزشتہ روز ریلیز ہوا تھا جسے اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

گانا ریلیز ہوتے کے ساتھ ہی سپر ہٹ ہوگیا، اس گانے میں شاہ رخ خان ایک ہزار خواتین رقاصاو¿ں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف ’زندہ بندہ‘ کی شوٹنگ پر 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔

ایوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی کامیڈی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کا ٹریلر جاری

اس گیت میں تامل اور تیلگو کے الفاظ بھی ہیں جس پر شاہ رخ خان نے بہترین انداز میں ہم آہنگی کے ساتھ ہونٹوں کو حرکت دی۔ خیال رہے کہ فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی، فلم کی پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔

New Song of Shah rukh Khan’s | Showbiz News in Urdu.Jhoome Jo Pathaan Song

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button