شوبز
ایوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی کامیڈی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے اور اداکار ایوشمان کھرانہ کی آے والی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے اور ایوشمان کھرانہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
اس کامیڈی سے بھرپور فلم میں ایوشمان کھرانہ پوچا نامی لڑکی کا روپ اپناتے ہوئے ڈبل رول کرتے دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں کامیڈی کا تڑکہ لگانے کیلئے پریش روال بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
ابھیشیک بچن نے اپنی نئی فلم ’گھومر‘ کا پہلا موشن پوسٹر جاری کر دیا
ڈریم گرل 2 کے ہدایتکار راج شاندلیہ ہیں جبکہ اس فلم کو شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ کامیڈی سے بھرپور ’ڈریم گرل 25 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔