شوبز

اداکارہ سونم باجوہ نے 3 سال سے خفیہ شادی کر رکھی ہے، بھارتی میڈیا کا دعوی

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ کا تین برسوں سے دہلی کے پائلٹ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہمیشہ کی طرح معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی: اداکارہ ریشم

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 میں کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے رکشیت اگنی ہوتری نامی ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم اور رکشیت کی شادی 23 ستمبر 2020 کو ہوئی تھی، سونم اور رکشیت ایک دوسرے کے بزنس پارٹنرز بھی ہیں، اس جوڑی کی ایک کمپنی ہے جس کے یہ دونوں ڈائریکٹر ہیں۔

دوسری جانب سونم باجوہ کی شادی کی خبر نے ان کے کروڑوں مداحوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔

Sonam Bajwa News in Urdu.Showbiz News in Urdu.3 साल से शादीशुदा है Sonam Bajwa, छुपा कर रखा सच…| Sonam Bajwa Married | Final Cut News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button