شوبز

ہمیشہ کی طرح معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی: اداکارہ ریشم

لاہور (آواز نیوز) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہماری فلموں کو کامیابی تب ملے گی جب فلم شائقین کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھایا جائے گا۔

اہلیہ شلپا شیٹی کو اب بھی فحش فلم پروڈیوسر کی بیوی کے طعنے ملتے ہیں، راج کندرا

نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے نوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیاہے باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا۔

انہوں نے کہا ماضی میں فلم انڈسٹری کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی اسی لیے مشکلات کا شکار ہوئی۔ اداکارہ نے کہا اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے شائقین نے اسے پسند کیا آئندہ بھی جب کبھی کام کروں گی معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی۔

As always, I will prefer quality work: Actress Resham.Showbiz News in Urdu.Resham The Ruling Actress Of Lollywood | Resham | Life Style | Biography | Documentary |

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button