شوبز

ایشوریہ رائے کی ابھیشیک بچن سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ کی معروف، سابقہ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن میں علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی میں جہاں تینوں خانوں کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں اس شادی نے ایشوریہ اور ابھیشیک بچن کو بھی ایک کر دیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس اس وقت آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے قبل منعقد کی گئیں پرتعیش تقریبات کی ویڈیوز اور تصوروں سے بھری ہوئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں بچن فیملی کی شادی میں انٹری بھی قابلِ ذکر ہے۔متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن، ان کی بیٹی شویتا، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن اور آرادھیا ایک ساتھ شادی میں انٹری دے رہے ہیں۔

عاطف اسلم کی دبئی میں ثانیہ مرزا سے ملاقات

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریہ رائے، بیٹی آرادھیا اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔اس وائرس ویڈیو نے شوبز انڈسٹری کے معروف ترین اس جوڑی کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

Showbiz News in Urdu.Aishwarya News in Urdu.SEPARATED? Amitabh Bachchan unfollows Aishwarya Rai Bachchan amid divorce rumours with AbhishekA

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button