پاکستانشوبز

بیٹے کی پیدائش کے بعد حکومت ہراساں کررہی ہے، سدھو کے والد کا انکشاف سدھو واپس آ گیا ہے۔

نئی دہلی (آواز نیوز) بھارت کے مشہور آنجہانی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

بلکور سنگھ اور ان کی اہلیہ چرن کور نے اپنے اکلوتے بیٹے سدھو موسے والا کی موت کے تقریبا دو سال بعد 17 مارچ کو اپنے دوسرے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی تھی۔اب بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد سدھو موسے والا کے والد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ہنی ایرانی سے شادی ختم ہونے کی وجہ میری شراب نوشی تھی، جاوید اختر کا اعتراف

جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارا شبھ دیپ واپس مل گیا ہے لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد سے پنجاب حکومت مجھے پریشان کررہی ہے۔

بلکور سنگھ نے کہا کہ پنجاب حکومت مجھے سے میرے نومولود بیٹے کے کاغذات مانگ رہی ہے اور مجھ سے کہہ رہی ہے کہ ثابت کرو کہ یہ بچہ قانونی ہے۔

سدھو موسے والا کے والد نے مزید کہا کہ میں قانون کا احترام کرتا ہوں، میں تمام دستاویزات پیش کروں گا لیکن فی الحال علاج کی اجازت دی جائے۔

Sidhu’s father revealed the birth of a son.Showbiz News in Urdu.Sidhu Moose Wala Parents Baby Birth Delivery Month Reveal, Fans Reaction ‘Sidhu Is Back’ | Boldsky

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button