شوبز

ہنی ایرانی سے شادی ختم ہونے کی وجہ میری شراب نوشی تھی، جاوید اختر کا اعتراف

ممبئی (آواز نیوز) معروف بھارتی شاعر، اسکرین رائٹر، گیت نگار جاوید اختر نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی پہلی اہلیہ ہنی ایرانی سے شادی ختم ہونے کی وجہ انکی شراب نوشی تھی۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے 20، 21 برس کی عمر سے شراب نوشی شروع کی اور 42 برس کی عمر تک پیتا رہا، میری ازدواجی زندگی اسکی وجہ سے ہی متاثر ہوئی۔79

امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے اسلام قبول کرلیا

سالہ جاوید اختر نے کہا کہ ہماری شادی 11 برس میں ختم ہوگئی تھی، گو کہ آج ہم یونیفارم سول کوڈ کے دور میں ہیں، لیکن مسلم پرسنل لا کے تحت میں ہنی کو چار ماہ تک نان نفقہ دینے کا پابند تھا۔

جاوید اختر نے مزید کہا کہ جب ہماری طلاق ہوئی تو میں نے گھر سے چند کتابیں اور کپڑے اٹھائے اور نکل گیا لیکن اب ہم بھی بہترین دوست ہیں اس کی وجہ یہ تعلقات اور انڈر سٹینڈنگ ہے۔

Honey Irani News in Urdu.Showbiz News in Urdu.The reason my marriage with Honey Irani ended was because of my drinking, Javed Akhtar admits

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button