شوبز

امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے اسلام قبول کرلیا

میں تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات اور اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا،لل جون

لاس اینجلس(آواز نیوز) امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے رمضان کے مبارک مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے 15 مارچ جمعے کے روز لاس اینجلس کی کِنگ فہد مسجد میں نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔

آپریشن کے48 گھنٹے بعد بھی چل نہیں پارہی، عائشہ عمر

لِل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے امام کی رہنمائی میں عربی اور پھر انگریزی زبان میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

اسلام قبول کرنے پر امریکی ریپر کو سوشل میڈیا پر امتِ مسلمہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے لِل جون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

لِل جون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ! میں تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات اور اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا۔

American rapper and producer Lil Jon converted to Islam.Showbiz News in Urdu.Moment rapper Lil Jon converts to Islam at LA mosque

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button