نادیہ حسین کے سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو فیشن اسٹائل میں بہتری کیلئے مشورے
کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی ساتھی فنکاروں سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو فیشن اسٹائل میں بہتری کیلئے مشوری دے دیئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ سجل علی کا فیشن سینس مشرقی ہے، ان کی آنکھوں میں کاجل اچھا لگتا ہے لیکن انہیں مغربی فیشن اپنانا چاہئے۔
دو شادیوں کی حمایت پر راکھی ساونت نے عرفی جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا
یمنیٰ زیدی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ یمنیٰ اپنی شباہت کو لے کر بہت محتاط ہیں، انہیں کچھ اییسے تجربات کرنے چاہئیں جو پہلے نہ کیے ہوں۔
نادیہ حسین نے اقراء عزیز کے فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ عمدہ تجربات کرتی رہتی ہیں جبکہ انہوں نے ماہرہ خان کے فیشن کو بھی بہترین قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : انڈسٹری میں نخرے والے فنکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے، نادیہ حسین یہ بھی پڑھیں : نادیہ حسین کے اندر “چاہت فتح علی خان” کی روح آگئی انہوں نے زارا نور عباس کے متعلق کہا کہ ان کے تجربات میں ورائٹی نہیں ہے اور انہیں مختلف فیشن اسٹائل اپنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔