شوبز

آپریشن کے48 گھنٹے بعد بھی چل نہیں پارہی، عائشہ عمر

لاہور (آواز نیوز) حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد بھی وہ ٹھیک سے نہیں چل رہیں، درد ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔

ہسپتال سے اپنی ایک ویڈیو میں اداکارہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل سے بول پار رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے ہو گئے ہیں۔

اور میں ابھی تک ٹھیک سے چل نہیں سکتی، کالر بون میں بہت تکلیف ہے، لیکن میری ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا ہے، میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ یہاں کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے۔

جس سے ناقابل برداشت درد ہورہا ہے۔

ہمارے معاشرے میں گھر کے مرد ہی عورت کی کامیابی کا زینہ بنتے ہیں‘ جویریہ سعود

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔

The operation did not work after 48 hours, Ayesha Umar.Showbiz News in Urdu.Ayesha Omar Talking About Her Dangerous Operation in Live Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button