شوبز

آغا علی کو عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور (آواز نیوز) اداکار آغا علی کو بھارتی اداکارہ اور بگ باس سے شہرت پانے والی عرفی جاوید کے لباس پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔حال ہی میں اداکار نے اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے لیے شہرت رکھنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے نئے لباس پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔

آغا علی نے اپنی انسٹااسٹوری میں اس کے ساتھ ہی نامناسب کیپشن بھی تحریر کیا۔اداکار کا مذکورہ تبصرے کا اسکرین شارٹ جیسے ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوا سوشل میڈیا صارفین نے آغا علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ توجہ حاصل کرنے لیے سستی کوشش ہے۔

انوشکا شرما اور کوہلی کابھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ

ایک صارف کے مطابق عرفی جاوید تو چاہتی ہے کہ اسے توجہ دی جائے لیکن آپ اپنے آپ کو دیکھئے۔

ایک اور صارف کے مطابق آپ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے جبکہ ایک صارف کے مطابق آپ اپنی اداکاری پر توجہ دیں، وہ آپ کا کمنٹ پڑھے گی بھی نہیں، وہ جانتی بھی نہیں ہوگی کہ آغا علی کون ہے۔

It cost Agha Ali to comment on Arfi Javed’s outfit.Showbiz News in Urdu.Urfi Javed Fashion | Uorfi Javed’s most BOLD & bizarre outfit of all time

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button