شوبز

انوشکا شرما اور کوہلی کابھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آواز نیوز) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔

ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں۔

اپنے مذہبی عقائد پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، سارہ علی خان

ایک صارف نے کہا کہ ویرات کوہلی صرف آئی پی ایل کے لیے بھارت آئے ہیں لیکن وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہوسکتے ہیں۔

پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو برطانیہ میں زندگی بہت پرامن ہے، کچھ رقم دے کر شہریت آسانی سے مل جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر انوشکا اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے لیے پرائیویسی جو چاہتے ہیں وہ برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں آسانی سے مل جائے گی۔

Anushka Sharma Kohli’s decision to leave India and move to UK.Showbiz News in Urdu.Virat Kohli & Anushka Sharma to leave India & settle in the UK after baby Akaay’s birth?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button