شوبز

سوناکشی سنہا کے بھائیوں نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں شرکت نہ کرنے سے متعلق خبروں پر اداکارہ کے دونوں بھائی بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔

سوناکشی سنہا کے دونوں بھائی کُش اور لو سنہا سے متعلق یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ان دونوں بھائیوں نے اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شرکت نہیں کی، کہا جارہا تھا کہ مسلمان دوست سے شادی کرنے پر دونوں بھائی اپنی بہن سے ناراض ہیں۔

اب اداکارہ کے بھائیوں نے ان خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے، سوناکشی کے بھائی کُش سنہا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی اخبار اور ویب سائٹس غلط اور جھوٹی معلومات شائع کررہی ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کون اور کیوں کررہا ہے لیکن یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔

میری شادی کی خبریں پھیلانے والوں نے جہیز بھی جمع کرلیا ہوگا، فضا علی

کُش سنہا نے کہا کہ مجھے شادی کی تصاویر میں دیکھا نہیں گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے اپنی بہن سوناکشی کی شادی میں شرکت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ظہیر اقبال نے سوناکشی کو تحفے میں کروڑوں کی ‘BMW i7′ دیدی اُنہوں نے مزید کہا کہ بہن کی شادی کا دن پوری فیملی کے لیے حساس وقت تھا، میں وہاں موجود تھا، میری نیک خواہشات سوناکشی اور ظہیر اقبال کے ساتھ ہیں اور آگے بھی اُن کے ساتھ رہیں گی۔

دوسری جانب سوناکشی کے دوسرے بھائی لو سنہا سے متعلق بھارتی میڈیا نے یہ خبر شائع کی تھی کہ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اُنہوں نے اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی تو اُنہوں نے ان تمام سوالوں کے جوابات دینے کے لیے بھارتی میڈیا سے دو دن کی مہلت مانگی۔

اب لو سنہا نے بھارتی میڈیا کی تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کے ذرائع پر کڑی تنقید کی۔

لو سنہا نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع کے مطابق! انہیں اپنے ذرائع بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ k1 واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Sonakshi Sinha’s brothers called the Indian media a liar.Showbiz News in Urdu.Sonakshi Sinha’s brother Luv BREAKS SILENCE on not attending her wedding with Zaheer Iqbal

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button