شوبز

میری شادی کی خبریں پھیلانے والوں نے جہیز بھی جمع کرلیا ہوگا، فضا علی

کراچی: اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے سوشل میڈیا پر بیان میں اپنی شادی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز، بلاگرز اور ٹی وی چینلز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں۔ فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ میں کام کے سلسلے میں لندن یا نیویارک جاؤں تو میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں۔

ایٹلی کمار کی سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کی تیاریاں

کیا میں جہاں کام یا گھومنے کے لیے جاؤں وہاں جا کر شادی کرلیتی ہوں۔ میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے شاید میرا جہیز بھی جمع کر لیا ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سمجھنا چاہئیے کہ ایسی جھوٹی افواہوں اور خبروں پر دل دکھتا ہے اور پریشانی ہوتی ہے۔

Fiza Ali News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Fiza Ali’s Response to those Spreading news entertainment | Fiza Ali Second Marriage

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button