سرفراز احمد نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تصویر کیوں شیئر کی؟
کراچی (آواز نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملکہ الزبتھ کی ساگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے اُن کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کردی۔
سرفراز احمد نے ملکہ الزبتھ کی 96 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ان کے ہمراہ تصویر جاری کی جو ورلڈکپ 2019 سے قبل ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تھی۔
ملکہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ دوئم 96 برس کی ہوگئیں، ملکہ الزبتھ نے اپنی 96 ویں سالگرہ جمعرات کو سینڈریگھم، انگلینڈ میں منائی۔
برطانیہ کی بادشاہت میں سب سے طویل عرصے تک تخت پر رہنے والی ملکہ الزبتھ دوئم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی ریاست نارفاک روانہ ہوئیں، ملکہ الزبتھ دوئم نے ریاست نارفاک میں اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے پسندیدہ کاٹیج میں قیام کیا۔
نیدرلینڈز کے کوچ ریان کیمپبل کوما سے باہر آگئے
جہاں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست ان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ملکہ برطانیہ کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ایک تصویر جاری کی گئی۔
جس میں ملکہ کو دو سفید گھوڑوں کے ساتھ دکھایا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں ملکہ برطانیہ کی گھوڑوں میں دلچسپی کی عکاسی کی گئی ہے۔
Why did Sarfraz Ahmed share the photo with Queen Elizabeth video