بابر اعظم کی مسجد نبوی میں موجودگی کی تصویر وائرل
تصویر کے بیک گرانڈ میں مسجد نبوی کا دل موہ لینے والا منظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے
مکہ مکرمہ (آواز نیوز )بابراعظم نے انسٹاگرام پر گنبد خضرا کے روح پرور منظر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں بابر کو کسی اونچی جگہ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
جب کہ تصویر کے بیک گرانڈ میں مسجد نبوی کا دل موہ لینے والا منظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔
بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے بھی بابر کے ہمراہ تصویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو قومی ٹیم کے کپتان کی عمرہ روانگی سے قبل مصروفیات سے آگاہ کیاگیا۔
اعظم صدیقی نے کہا کہ عمرہ روانگی سے پہلے بابر کافی دیر میرے پاس رہا ، اللہ پاک نے توفیق دی اپنے گھر بلا لیا، اللہ اپنے گھر کی حاضری قبول فرمائے اور نبی کے روضے کی زیارت بھی قبول و مقبول کرے۔
سرفراز احمد نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تصویر کیوں شیئر کی؟
انہوں نے لکھا کہ دعا ہے رحمتوں کا یہ سفر ہمارے گھر اورسب گھر والوں اور بابر کے لیے ہر زحمت کو رحمت میں بدل دے اور صرف خیر ہی خیر ہو، جو خطائیں ہیں انعام میں بدل جائیں اور ہم سب ہر سال مکہ و مدینہ جائیں۔
آمین ۔خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر نادر علی کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔
Babar Azam’s in Masjid Nabavi Photos goes viral Video