پاکستانشوبز

ٹرمپ ایران کیخلاف محدود فضائی کارروائیاں شروع کرنے پر غور کررہے ہیں، امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیران ایران کے خلاف دوبارہ محدود فوجی کارروائیاں شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ممکنہ اقدامات اس وقت زیر غور آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق ان اقدامات کو مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کے ایک طریقے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔اخبار کے مطابق صورتحال سے آگاہ افراد کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پاس مکمل فضائی بمباری کی مہم دوبارہ شروع کرنے کا اختیار بھی موجود ہے، تاہم اس آپشن کو کم ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ اس سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔مزید برآں ایک اور ممکنہ آپشن کے طور پر محدود مدت کی ناکہ بندی پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا اپنے اتحادی ممالک پر بھی دباؤ ڈال سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی سیکیورٹی کے لیے طویل المدتی فوجی مشن کی ذمہ داری سنبھالیں۔ماہرین کے مطابق اگر یہ اقدامات عملی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس کے عالمی معیشت، خاص طور پر تیل کی سپلائی اور توانائی کی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button