وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کراچی دھماکے کی مذمت
لاہور(آواز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔حمزہ شہباز کا صدر دھماکے میں جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے، اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام
واضح رہے کہ کراچی ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانےپر ہے اور یہاں گزشتہ 17روز کےدوران دوسرا بم دھماکا ہوا ہے۔گزشتہ شب کراچی میں صدر کےگنجان اور مصروف ترین کاروباری علاقے داود پوتہ روڈ مرشد بازار کےقریب روز دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق اور 13زخمی ہو گئے ِ
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے قریب ہی کھڑی ہوئی متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ یہاں سے گزرنے والی کوسٹ گارڈز کی گاڑی کو بھی پہنچا ہے۔
Hamza Shahbaz condemns Karachi bomb blast latest urdu news Video