پاکستان

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام

سوتے لوگ جاگتے خدا کوکیسے دیکھ سکتے ہیں؟
دُکھی انسانیت کی پکار سنتے لوگوں کے نام

رمضان المبارک 2022کے آخری عشرے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرغزالی ایجوکیشن ٹرسٹ محترم سید عامر محمود(تمغہ امتیاز)کی قیادت میں منتخب بلاگر کالم نگار رائٹرز کے اعزاز میں پرُوقار افطاری کا اہتمام کروایا گیا.

اس خوبصورت نشست کے انتظامی امور کو حسن بخشنے میں ادارے کے متحرک رکن نیک دل انسان کالم نگار نور الہدی صاحب نے مہمانوں کو مدعو کرنے کا کردار ادا کیا۔

Ghazali Education Trust Latest News Today
Ghazali Education Trust Latest News Today

یہ دعوت میرے دل کے قریب فقط اس لیے تھی کہ یہ غریبوں یتیموں مسکینوں سمیت ہر لحاظ سے مستحق انسانوں کی دور حاضر کے جدیدتقاضوں کے مطابق تعلیمی خدمت کرنے والے ادارے کے ساتھ جڑی ہوئی تھی۔

رب کا کام کرنے والے لوگ معاشرے کا وہ حسن ہوتے ہیں جس پر قدرت کو پیار آتا رہتا ہے یعنی رب کی پارلیمنٹ کے بندے جو کمزور انسانیت کی عزت نفس محفوط رکھتے ہوئے میدان عمل میں رہتے ہیں جہاں مسلمان بچوں کے علاوہ اقلیتوں کو بھی برابر کا حق دینا احترام انسانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے.

Ghazali Education Trust Latest News Today
Ghazali Education Trust Latest News Today

جنوبی پنجاب میں ہندو برادری کے لیے قائم کیے گئے ٹرسٹ کے سکولوں میں دیوالی پروگرام کا انعقاد کروایا جاتا ہے جہاں اہلیان علاقہ کے والدین اساتذہ کے ساتھ مل کر ٹرسٹ میں ہندو بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کرواتے ہیں.

ان اقلیتوں کو ان کے مذہب کی علمی شخصیات تعلیم کے زیور سے مستفید کرتے ہیں جو اسلام کی فراغ دلی اور انسانیت کے احترام میں حسن سلوک کا مثالی عمل و ثبوت ہے۔ اسلام اپنے معیار کو مسلمانوں کے کردار میں لا کر اللہ کا تعارف کروانے کا نام ہے۔

Ghazali Education Trust Latest News Today
Ghazali Education Trust Latest News Today

خدمت خلق اور حق کی پہچان ایسے میوے ہیں جو چکھنے میں کڑوے اور چبانے میں میٹھے ہوتے ہیں۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا دورہ میرے لیے دو پیغام پر مبنی تھا ایک کمزور انسانوں کی مدد کرنے کا جذبہ دوسروں میں جگایا جائے اور دوسرا خدمت خلق کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

خود غرضی کے اس دور میں بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو انسانیت کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دیتے ہیں۔انسانی ضرورتوں میں سب سے قابل اہمیت ضرورت علم حاصل کرنا ہے تعلیم کے زیور سے اُن بچوں کو آراستہ کرنا جن کے پاس نہ سکول ہیں اور نہ اساتذہ نہ وسائل ایسی جگہوں پرسکول کی عمارت اور قابل اساتذہ فری تعلیم مہیا کرنے کے انتظامات کیے مستحق بچوں کو گھروں سے لاکر مستفید کر رہے ہیں.

Ghazali Education Trust Latest News Today
Ghazali Education Trust Latest News Today

اس نیکی کا اعزاز غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے حصے میں آنا نعمت خداوندی ہے رب انسانیت کے ایسے خیرخواہوں کے لیے راستے اور مددگار واسطے پیدا کرتا ہے قرآن پاک میں سورہ الذارریات 19میں فرماتا ہے کہ (اور اُن کے مال میں حق ہے سائل اور محروم کے لیے) اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے حدیث نبوی ہے اللہ کے رسول صلعم کا ارشاد ہے کہ (میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے)آپ صلعم نے اپنی شہادت کی انگلی اوردرمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔

Ghazali Education Trust Logo
Ghazali Education Trust Logo

اسی انسانی زمہ داری کے تناظر میں ایجو کیشن ٹرسٹ مستحق افراد کے لیے صاحب حیثیت افراد سے اپیل بھی کرتا ہے کہ آج تعلیم سے محروم لاکھوں غریب یتیم مسکین مستحق بچے قلم وکتاب کی جانب بڑھنے کے لیے آپ سے تعاون کی امُید لگائے بیٹھے ہیں۔

اگر قدرت کے اشارے کو سمجھا جائے تو یہ بات صاحب حیثیت افرادپر عیاں ہوتی ہے کہ آپ کے پاس اپنی اور اولاد کی ضرورت سے زائد جو اللہ کا رزق جمع ہے یہ اللہ نے آپ کو سخاوت کرنے کے لیے دیا ہوا ہے تاکہ تم دنیا کی طرح آخرت میں بھی امیری کی زندگی گزار سکو۔

اس راز کو سمجھنے والے کامیاب ہو گئے اور نا سمجھ خودغرضی کے دھوکے میں امیر رہنے کے چکر میں آخرت کے غریب بن کر زندگی گزار گئے۔

اگر آپ کے پاس مال ہے تو اپنے مال سے دیں اور اگر مال نہیں ہے تو اپنے دل سے دیں اس دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو کسی کی کسی طرح کی مدد نہ کر سکتا ہو۔حقیقت میں امیر تو وہ شخص ہے جس کے دل میں ہر وقت احساس کا جذبہ چھلک رہا ہو۔

میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے مقصد کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ ایک عظیم عمل ہے جس سے متفق ہونا میرے مذہب اسلام کا پیغام ہے اور عمل کرنا میرے پیارے نبی حضرت محمدصلعم کی سنت مبارکہ ہے پتھر کی اعلیٰ شان عبادت گاہوں والی عمارتوں میں رب تک پیغام بھیجے جاتے ہیں.

مگر دُکھی انسانیت کے دلوں سے رب آپ تک اپنے پیغام بھیجتا ہے کہ میرے کمزورمستحق لوگوں کی مدد سے ان کے دلوں کی دعائیں مجھ تک پہنچنے کے راستے بناتی ہیں رب چاہتا تو ان کی خود اپنے غیب کے خزانوں سے مدد کر سکتا تھا مگر اس نے اپنے مستحق لوگوں کی مدد سے تمہیں خاص بننے کا موقع دیا ہوا ہے حقیقی مال وہی ہے جو نیکی میں کنورٹ ہو کر آپ کے ساتھ آسمانوں پر روانہ ہو جائے۔

میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے لیے زمہ داری نبھانے والے ہر فرد کو سلام پیش کرتا ہوں کہ یہ لوگ اپنے لیے جینے والوں کے دور میں دوسروں کے لیے جینے کو زندگی کے معیار سے ملاتے ہیں۔پاکستان پنجاب کی دھرتی انسانی درددل رکھنے والوں سے بھری پڑی ہے اور ہر انداز میں حقدار افراد کی ترجمانی کرتے رہتے ہیں۔

ابھی انسانیت بچاؤ کا نعرہ معاشرے میں لگا کر انسان کی انسان سے مدد کروانے والے گوہر موجود ہیں جو انسانیت کے وجود میں دل کا مقام رکھتے ہیں۔نیکی کا سکون آپ کو دعوت دے رہا ہے۔

Ghazali Education Trust Latest News Today | Ghazali Education Trust ki Taleem ke Shobay mai Numayan Khidmat !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button