کشمیر

چیرمین جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو تہاڈ جیل میں الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا

نئی دہلی/سری نگر (آواز نیوز) چیرمین جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو تہاڈ جیل میں الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا والدہ اور بہن کو بھی ملاقات سے روک دیا گیا تیرہ ہزار قیدی اس وقت تہاڈ جیل میں قید ہیں جن میں صرف ایک یاسین ملک کو کمرہ سات میں تہناءرکھا گیا ہے۔

دوسری طرف بھارت کے سابق وزیر داخلہ مفتی سعید کی بیٹی اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بہن ڈاکٹر ربیعہ سعید کو پندرہ جولائی کو بھارتی عدالت نے یاسین ملک کے خلاف گواہئی کے لیے طلب کر لیا ہے۔

یاسین ملک پر دیگر مقدمات میں ایک مقدمہ ربیعہ سعید کے اغواءکا ہے جس کو اس وقت کے جےکے ایل ایف کے چیف کمانڈر اشفاق مجید وانی شہید کی ہدائیت پراغوا کر کے بدلا میں پانچ جے کے ایل ایف لیڈر رہا کراوئےتب ربیعہ سعید نے موقف دیا تھا ۔

کہ اشفاق مجید وانی اور دیگر اغواءکنندگان نے ان کے ساتھ بہن جیسا سلوک کیا اب بھی یاسین ملک کی سزا پر محبوبہ مفتی نے کھل کر یاسین ملک کی حمایت کی اب ربیعہ سعید پیش ہو کر یاسین ملک کی سزامیں اضافہ کا سبب بنتی ہیں یا پھر نہ پیش ہو کر یاسین ملک کو ایک اور سزا کا سامناکرنے بچا ہیں گی۔

محض مذمت سے کام نہیں چلے گا،یاسین کی رہائی تک مسلم دنیا بھارت سے تعلقات منقطع کرے،مشعال ملک

موصولہ اطلاع کے مطابق یاسین ملک کو سزاسنائے جانے کے بعد جیل میں تہناءکر کے مخصوص کمرے میں منتقل کر دیا ہے سی ٹی ڈی کیمروں سے یاسین ملک کی برائے راست نگرانی کی جا رہی ہے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو مکمل طور یاسین ملک پر نظر رکھے گا ۔

سکواڈ ہر چند روز بعد تبدیل کیا جائے گا قید مشقت کی سزاملنے کے باوجود جیل میں یاسین ملک سے قید مشقت نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کہ کہیں مشقت کے دوران کوئی واردات نہ کر دیں یاسین ملک کو قید تہنائی میں رکھنے کا اقدام انہیں زہنی ٹارچر کر کے نفسیاتی مریض بنا کر از خود موت میں دھکیلنا ہے

Yasin Malik Latest News in Urdu Today | Kashmir News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button