شوبز

سوشل میڈیا اسٹار کلی پال بھی علی ظفر کے گانوں کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل

اس سے قبل کلی پال کئی فنکاروں کے گانوں اور فلمی ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنا چکے ہیں

کراچی/افریقہ(آواز نیوز)افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال کی پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ پر بنائی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار کلی پال اور ان کی بہن کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے گانوں پر لپسنگ کر کے شہرت حاصل کرنے والے کلی پال نے اس مرتبہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’جھوم‘ کا انتخاب کیا اور اس پر لپسنگ ویڈیو بنائی۔

دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی منظرِ عام پرآگئی

کلی پال نے علی ظفر کی موسیقی اور ان کے گانے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جو پہلے ہی علی ظفر کے گانوں کےمداح ہیں کلی پال کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر بےحد پسندیدگی کا اظہار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کلی پال کنگنا رناوت، شاہ رُخ خان، ماہرہ خان اور ارجیت سنگھ سمیت کئی فنکاروں کے گانوں اور فلمی ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

Kali Pal fan of Ali Zafar video went viral

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button